رحیم یارخان (کرائم رپورٹر ) بستی مٹھے خان موضع کوٹلہ حیات صادق آبادکے رہائشی رضیہ بی بی نے وسیم سجاد سے اپنی آزادمرضی نکاح کیا جس پر رضیہ بی بی کے قریبی رشتہ دارعبدالغفار ،ظہور احمد ،اللہ وسایا ،خالد ،جاوید ،صدام اوروعزیز وغیرہ جان کے دشمن بن گئے ہیں ، رضیہ بی بی کے رشتہ دار برادری میں پنچائت رکھنے پرمیرے والد،والدہ سیمطالبہ کیا گیا ہے کہ آپ ہمیں رشتہ ،12لاکھ اورعلاقہ چھوڑ جائیں ورنہ ہم آپکو اورگھر والوں کو جان سے مار ڈالیں گے ،رضیہ بی بی اوروسیم سجاد نے ،وزیر اعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب ،ڈی آئی جی بہالپوراورڈی پی او رحیم یارخان سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔