لاہور(یواین پی) پی سی بی کا آئندہ مالی سال کیلئے 7.76 بلین روپے کا بجٹ منظور کرلیا گیا۔ اجلاس میں پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز نے مالی سال 2020-21 کے لیے 7.76 بلین روپے پر مشتمل بجٹ کی منظوری دے دی،کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے صورتحال میں کفایت شعاری اپناتے ہوئے گذشتہ سال کی بانسبت 10 فیصد کٹوتی کردی گئی، بورڈ کی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ گذشتہ سیزن میں منعقدہ سرگرمیوں پر سمجھوتہ کیے بغیر رواں سال بجٹ کا 71.2 فیصد حصہ صرف کرکٹ کے لیے مختص کیا گیا ہے۔اس رقم میں سے 25.2 فیصد ڈومیسٹک کرکٹ ایونٹس/کھلاڑیوں /میچ آفیشلز/سپورٹ اسٹاف کے کنٹریکٹ اورہائی پرفارمنس سینٹرکے اخراجات پر خرچ ہوگی، 19.3 فیصدانٹرنیشنل ہوم/اوے سیریز اور کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ پر لگیں گے،5.5 فیصد خواتین کی ہوم/اوے کرکٹ اور کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ پر خرچ کیے جائیں گے۔19.7 فیصد پی ایس ایل 2021 اور 1.5 فیصد میڈیکل اور اسپورٹس سائنسز پر صرف ہوگا۔