خانوادہ رسالت ؐ کے مرد و زن امن کے پیغمبر تھے، ایس ایم رضوی

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کی عالمی ایام ضامن کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر ایس ایم رضوی کی صدارت میں اہم اجلاس مرکزی دفتر میںمنعقد ہواجس میں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی خصوصی ہدایت پر حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی ولادت پر نور کے سلسلے میں 9تا 11ذیقعد’’ عالمی ایام ضامن ‘‘کے پروگراموں کو منظم و مرتب کرنے کیلئے کنوینروں کا تقرر عمل میں لایا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ایس ایم رضوی نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر میں عالمی ایام ضامن کی محافل ،کانفرنسوں ،سیمیناروں اور تہنیتی تقریبات میں سیرت امام علی رضا ؑ کو اجاگر کیا جائیگا۔انہوں نے باورکرایا کہ عالم اسلام کا اتحاد امت مسلمہ کے بچاؤ کی ضمانت ہے ، مشاہیر اسلام کے ایام منانے کا مقصد دنیا کو خانوادہ رسالت ؐ کے ہدایت کے میناروں سے روشناس کرانا ہے جن کی قربانیوں پر دین اسلا م ہمیشہ نازاں رہیگا ۔انہوں نے کہا کہ خانوادہ ٔرسالت ؐ کے مرد و زن امن کے پیغمبر تھے جنہوں نے دین اسلام کی سربلندی اور الہی مقاصد کی پاسداری کیلئے اپنی جانیں نچھاور کردیں لیکن تعلیمات مصطفویؐ پر آنچ نہ آنے دی ۔

ای پیپر دی نیشن