سید منور حسن ہردلعزیز شخصیت تھے‘ خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا: کیپٹن حلیم صدیقی

Jun 28, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ کے رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی کیپٹن حلیم احمد صدیقی نے جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اور سابق امیرسید منور حسن کے انتقال پر دلی تعزیت کی ہے ۔انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم سیاسی و سماجی حلقوں میں ہر دلعزیز شخصیت تھے وہ بہت ہی ملنسار طبیعت کے مالک تھے انکی پاکستان خاص طو ر پر جماعت اسلامی کے حوالے سے گرانقدر خدمات ہیں انہیں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں میں پسندیدگی کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔انکی خدمات اور انہیں تا دیر یاد رکھا جائے گا ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزیدخبریں