سرینگر (کے پی آئی ) کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کوئی بھی جموںوکشمیر کی متنازعہ حیثیت کا انکار نہیں کرسکتا۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادیں ، کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دینے کے بھارتی رہنمائوں کے وعدے اور اس تنازعے کے بارے میں مذاکرات مقبوضہ علاقے کی متنازعہ حیثیت کا واضح ثبوت ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ ، او آئی سی اورانسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کا سخت نوٹس لیں۔