عمران خان نے پیٹرول بم گرا کر عوام کے اوسان خطا کر دیئے

گوجرخان (نامہ نگار)عمران خان حکومت میں مہنگائی کے ہاتھوں ستائی عوام پر پیٹرول بم گرا کر ان کے اوسان خطا کر دیئے عوام نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کسی صورت قابل قبول نہیں جماعت اسلامی کے حاجی را جہ محمد تحریک لبیک کے حاجی رمضان چشتی مسلم لیگ ن کے چوہدری جمیل پیپلز پارٹی کے مرزا محمد رمضان ایڈوکیٹ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے خواجہ محمد جہانگیر کریانہ مرچنٹ کے حاجی ملک محبوب حسین کھوکھایونین کے سابق صدر مرزا تیمور احمد وارثی کا نوائے وقت سروے میں اظہار خیال انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی شکل میں پاکستان پر عذاب مسلط ہے جب سے عمران خان وزیراعظم بنے ہیں کبھی کوئی اچھی اور خیر کی خبر نہیں آئی ان کی نا اہلی اور اوٹ پٹانگ پالیسیوں کے سبب ملک معاشی بدحالی کی آخری سٹیج پر ہے مہنگائی کے عفریت نے غریب عوام کا جینا محال کر رکھا ہے انتخابی مہم میں عوام کو سبز باغ دکھا کر ووٹ حاصل کر کے اقتدار میں آنے والوں نے پٹرول چینی گندم ادویات اور دیگر مافیاز کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں اور عوا م کو لاوارث چھوڑ دیا ہے وزیراعظم عمران خان جس بات پر ایکشن لیتے ہیں اس کا معاملہ الٹ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ چینی پنتالیس رو پے سے پچاسی روپے بیس کلو آٹا 650 سے 1100 پٹرول 75روپے سے100روپے ادویات اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں من مانا اضافہ سے ثابت ہوگیا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں کٹھ پتلی حکومت مافیا کے زیر تابع ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی سے اب ہر بندہ گھبرا رہا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو تو چند ماہ کے اندر اس نااہل ترین حکومت کا خاتمہ یقینی ہے جس سے عوام سکھ کا سانس لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن