مری(نامہ نگار خصوصی)جی ٹی روڈ پر 22 میل کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار اورٹرک میں تصادم کے دوران ایک 40 سالہ شخص قاسم ولد ارفاز ساکن لورہ خیبرپختونخواہ شدید زخمی ہوگیاجبکہ کار بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ حادثہ کی اطلاع پر بڑی تعداد میں مقامی لوگ بھی وہاں پہنچ گئے اور ریسکیو 1122 کو فوری اطلاع دی جس پرپنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 مری کی امدادی ٹیم ایمبولینس لیکرحادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی۔
اور امدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد پمز اسلام آبادمنتقل کردیا ۔
کار اورٹرک میں تصادم ،ایک شخص زخمی
Jun 28, 2020