ٹیکسلاشہرسے 24گھنٹے ہیوی ٹریفک گزرنے کا اجازت نامہ معطل

Jun 28, 2020

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ہائی کورٹ راولپنڈ ی بینچ نے اے سی ٹیکسلاکی طرف سے ٹیکسلاشہرکی مر کز ی شاہراہ سے 24گھنٹے ہیوی ٹریفک گزرنے کی اجازت پرمبنی جاری کیئے گئے احکامات کومعطل کرکے متعلقہ تمام سرکاری اداروںسے رپورٹ طلب کرلی،اطلاعات کے مطابق ایک ماہ قبل ٹیکسلا کی ٹرانسپورٹ یونین کی درخواست پراے سی ٹیکسلا نے دن کے اوقات سمیت چوبیس گھنٹے ہیوی ٹریفک گزرنے کااجازت نامہ جاری کیاتھا،جس کے خلا ف سردارعلی ایڈوکیٹ کی وساطت سے ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میںرٹ پٹیشن دائرکی گئی،کہ شہرکی مین شاہراہ کی حالت انتہائی خستہ اورناگفتہ بہ ہے،او رعد الت سے استدعاکی گئی کہ دن کے اوقا ت میںہیوی ٹریفک کی آمدورفت پرپابندی عائدکی جائے،جس پرعدالت عالیہ نے متذکرہ بالاحکم جاری کرکے متعلقہ اداروںسے رپورٹ طلب کرلی۔

مزیدخبریں