سید منور حسن کی وفات سے اسلامی قوتیںمخلص رہنما سے محروم ہوگئیں

گوجرخان (نامہ نگار)سابق امیر جماعت اسلا می سید منور حسن کی وفات سے اسلامی قوتیں ایک نڈر حق گو اور مخلص رہنما سے محروم ہوگئیں ہیں جماعت اسلامی میں ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوگا ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر راجہ محمد جواد نے کراچی میں سید منور حسن کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا راجہ محمد جواد نے ایک وفد کے ہمراہ جنازہ میں شرکت کی جس میں مرزا محمد منیر، راجہ محمد کاشف انجم اور راجہ اجمل شامل تھے راجہ محمد جواد نے کہا کہ سید منور حسن نے اپنی ساری زندگی حق سچ کا علم بلند رکھا کلمہ حق فقط کہنے پر انہیں متعدد مرتبہ سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور کسی طاقت سے مرعوب ہو کر اپنے بیانات واپس نہیں لیے بعد ازاں وقت نے بھی ان کے موقف کو درست ثابت کیا راجہ محمد جواد نے کہا کہ سید منور حسن کے نماز جنازہ میں عوام کا سمندر تھا جو اپنے محبوب اور دلیر قائد کو سفر آخرت پر روانہ کرنے آئے تھے بلاشبہ وہ اسلامی جماعتوں کے قائدین میں مرکزی حیثیت رکھتے تھے ان کی وفات اسلامی قوتوں کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

ای پیپر دی نیشن