الصوبائی روڈ پر22ویلرلوٹ ٹریلہ الٹ گیا، کراچی تا خیبرروڈ 20گھنٹے بند

Jun 28, 2020

کھوڑ(نامہ نگار) فتح جنگ ؍ڈھوک پٹھان بین الصوبائی شاہراہ عرصہ دراز سے کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی جسے منتخب عوامی نمائندوںاور محکمہ ہائی وے کے افسران نے لاوارث سمجھ رکھاہے جس کی آواز پرنٹ میڈیا ہو یا الیکٹرنکس میڈیاہرفورم پر اٹھائی گئی اسی سلسلہ میں گذشتہ روزروڈ پر احتجاجی دھرنے کا پروگرام بنایاگیا جسے انتظامیہ نے دفعہ 144کی آڑ میں نہ ہونے دیا مگر اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے اسی دن سرلہ چوکی کے مقام پر ایک 22ویلر لوڈٹریلہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے الٹ گیا جس وجہ سے 20گھنٹے لگاتار کراچی تا خیبر بین الصوبائی روڈ ہرقسم کی ٹریفک کے لیئے بند رہا جس کی وجہ سے مال بردار گاڑیوں کا عملہ ،کراچی کوچ کے مسافرعورتیں ،بچے، بوڑھے اور مریض سڑک پر خوار ہوتے رہے اہل علاقہ نے وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلی پنجاب ومنتخب عوامی نمائندوں سے پر زور اپیل کی ہے کہ اس بین الصوبائی شاہراہ کو NHAمیں شامل کرکے ون وے تعمیر کیاجائے

مزیدخبریں