کراچی(اسپورٹس رپورٹر) محمد علی کے نواسے نیکو علی والش بھی باکسر بن گئے۔سابق عالمی ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کے نواسے نیکو علی والش نے پرو باکسنگ کے لیے باب آروم کی کمپنی سے معاہدہ کرلیا، ان کی پہلی پروفیشنل فائٹ 14اگست کوطے کی گئی ہے۔ 20سالہ مڈل ویٹ باکسر علی والش کی والدہ رشیدہ علی والش ہیں اور ان کے والد کا نام روبرٹ والش ہے اس موقع پر علی نے کہا کہ ٹاپ رینک سے معاہدہ میرے خوابوں کی تعبیر ہے، میں اپنے نانا کی طرح دنیائے باکسنگ میں نام کمانا چاہوں گا، یہ بڑی ذمہ داری ہے اور میں اسے قطعی ہلکا خیال نہیں کرتا۔