انعم امین دورہ ویسٹ انڈیز کے چیلنج پر قابو پانے کیلئے تیار

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) 2014 میں پاکستان کی جانب سے ٹی ٹونٹی ڈیبیو کرنے والی انعم امین اپنی متاثرکن باؤلنگ پرفارمنس کے باعث کیرئیر کے آغاز سے ہی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا مستقل رکن رہی ہیں۔انعم  امین کی خاصیت نئی گیند سے نپی تلی باؤلنگ کرتے ہوئے حریف بیٹرز کو مشکلات کا شکار کرنا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز میں انعم امین کپتان جویریہ خان کا ایک مؤثر ہتھیار ثابت ہوسکتی ہیں۔ انعم امین اب تک ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی سب سے کامیاب باؤلر ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف 13 وکٹیں حاصل کرنے والی انعم امین  حریف ٹیم کے خلاف ہر 10.53 رنز کے بعد ایک وکٹ حاصل کرتی ہیں۔اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 12.4 رہتا ہے۔ٹی ٹونٹی میں ان کا بہترین باؤلنگ اسپیل بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے۔ انہوں نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2016 کیدوران  چنئی میں کھیلے گئے ایک میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 16 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔گوکہ اس میچ میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا مگر عمدہ کارکردگی کی بدولت انعم امین کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن