گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما حاجی یونس انصاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ’’ڈومور ‘‘کہنے والوں کو انکار کر کے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم نے عالمی طاقتوں پر واضح کیا ہے کہ پاکستان کے فیصلے اب پاکستان میں ہی ہوں گے 22کروڑ عوام وزیراعظم کے ویژن کو سراہ رہے ہیں اور چٹان جیسی مضبوطی سے ان کے ساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش پر چیئر مین پیمراچوہدری نوید انور بھنڈر کی قیادت میں آئے ہوئے وفد کے ساتھ گفتگو کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری، چیئر مین وزیراعلیٰ شکایات سیل گوجرانوالہ ڈویژن چوہدری علی اصغر انصاری ،چیئر مین مارکیٹ کمیٹی آصف الطاف بھنڈر،وائس چیئرمین ضلعی بیت المال وقار بھنڈر، سابق نائب ناظم عمر فاروق بٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔