یمن، سکیورٹی فورسز  اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپیں 111 افراد ہلاک

Jun 28, 2021

صنعا (اے پی پی)یمنی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 111 افراد ہلاک ہوگئے۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت کے شمال مشرقی ضلع مارب میں تین روز سے جاری سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 29 سکیورٹی فورسز اہلکار اور 82 حوثی باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔ حوثی باغیوں کی جانب سے ابھی تک بارے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

مزیدخبریں