کراچی( آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے رہنماء اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ نااہلی اورکرپشن کابازارگرم ہے،دسمبرمیں مہنگی ترین گیس خریدی گئی،حکومت مارکیٹ سے مہنگافرنس آئل اورایل این جی لیکرآئی ،فرنس آئل اورڈیزل سے بجلی کیوں بنائی جارہی ہے؟حکومت کسی چیزکی ذمہ داری نہیں لے رہی۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کبھی اتنا گردشی قرضہ نہیں ہواجتناآج ہے،کراچی کی پوری انڈسٹری بندہے،حکومتی نااہلی کی وجہ سے لوگ بے روزگارہوجائیں گے،جون میں کبھی بھی گیس کی قلت نہیں ہوئی،جون میں گیس کی یہ حالت ہے،آگے کیاہوگا؟حکومت کسی چیزکی ذمہ داری نہیں لے رہی،مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نااہلی اورکرپشن کابازارگرم ہے۔
نااہلی اورکرپشن کابازارگرم ہے،دسمبرمیں مہنگی ترین گیس خریدی گئی:مفتاح اسماعیل
Jun 28, 2021