اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول صاحب، گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابات میں آپکے اْمیدواروں کی ضمانتیں ضبط اور بدترین شکست ہوئی، آزادوجموں کشمیر الیکشن میں بھی ایسی ہی شکست آپ کی منتظر ہے، پوری قوم جانتی ہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن سے قبل بھی آپ ایسے ہی بل بلا رہے تھے، کشمیری بلاول جیسے بنارسی ٹھگ کو انتخابات میں مسترد کرے گے۔ اتوار کو کا بلاول کے بیان پر ردعمل میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ بلاول ،زرداری کی کرپشن کے وارث ہے،کشمیریوں کو پتہ ہے عمران خان ہی ان کا سچا سفیر اور نجات دہندہ ہے،عمران خان کی کاوشوں سے مسئلہ کشمیرسے دنیا واقف ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب، آپ کو اور آپکی پارٹی کو کرپشن اور حکومت پر تنقید برائے تنقید کے اور کچھ آتا بھی نہیں،آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی پوزیشن سب سے بہتر ہے،وہاں پی ٹی آئی کی ہی حکومت بنے گی۔