ویکسین لگوانے والے بھی فیس ماسک کا استعمال جاری رکھیں، ڈبلیو ایچ او 

نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ لوگوں کو فیس ماسک کا استعمال اور دیگر تدابیر پر عمل جاری رکھنا اہیے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلا ئوکی روک تھام کی جاسکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ماریناگیلا سیمو نے کہاکہ لوگ صرف ویکسین کی 2 خوراکوں کے استعمال سے محفوظ نہیں ہوسکتے، انہیں تاحال اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف ویکسین سے برادری کی سطح پر وائرس کے پھیلا کو نہیں روکا جاسکتا، لوگوں کو گھر سے باہر فیس ماسکس کا استعمال جاری رکھنا چاہیے، ہاتھوں کی صفائی، سماجی دوری اور ہجوم میں جانے سے گریز کرنا چاہیے، یہ اب بھی بہت اہمیت رکھتے ہیں، یہ اس وقت بہت ضروری ہے جب برادری کی سطح پر وائرس پھیل رہا ہو، چاہے آپ کی ویکسنیشن ہوچکی ہو۔امریکا میں مئی میں سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن نے اپ ڈیٹ گائیڈلائنز میں کہا تھا کہ مکمل ویکسینیشن کے بعد لوگوں کے لیے گھر سے باہر یا چاردیواری کے اندر ماسک پہننے کی ضرورت نہیں۔بھارت میں سب سے پہلے دریافت ہونے والی کورونا کی قسم ڈیلٹا اب دیگر ممالک میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ماہرین کے مطابق وائرس کی یہ قسم ایسے علاقوں میں بہت تیزی سے پھیل سکتی ہے جہاں ویکسنیشن کی شرح کم ہے۔یہ نئی قسم دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلنے والی قرار دی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن