کباڑی کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والا ڈی ایس پی معطل

Jun 28, 2021

کراچی(نوائے وقت نیوز) ڈی ایس پی آرآر ایف الفلاح بیس فہیم فاروقی کو معطل کردیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق آرآر ایف الفلاح بیس میں تعینات ڈی ایس پی فہیم فاروقی کو اغوا برائے تاوان کیس میں معطل کردیا گیا ہے۔ جب کہ ملزم کے دو ساتھی پولیس اہلکاروں کو پہلے ہی معطل کیا جاچکا ہے۔اے آئی جی آپریشن سندھ امیر شیخ کے مطابق معطل ڈی ایس پی کا ایک ہفتے پہلے ہی آر آر ایف میں تبادلہ ہوا تھا، فہیم فاروقی نے کباڑی کو اغوا کرکے تاوان وصول کیا تھا، اس حوالے سے ایس ایس پی نیول بیس علی رضا کو انکوائری سونپ دی گئی ہے، جبکہ ڈی ایس پی فہیم فاروقی کو معطل کرکے ان سے فوری طور پر پولیس موبائل بھی واپس لے لی گئی ہے، آر آر ایف میں کسی بھی بدعنوان افسر یا اہلکار کی جگہ نہیں۔

مزیدخبریں