محمد علی کے نواسے نیکوعلی والس بھی باکسر بن گئے 

نیویارک(نوائے وقت رپورٹ)معروف باکسر محمد علی کے نواسے نیکو علی والش بھی باکسر بن گئے،سابق عالمی ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کے نواسے نیکو علی والش نے پرو باکسنگ کے لیے باب آروم کی کمپنی سے معاہدہ کرلیا، ان کی پہلی پروفیشنل فائٹ 14 اگست کوطے کی گئی ہے۔20 سالہ مڈل ویٹ باکسر علی والش کی والدہ رشیدہ علی والش ہیں اور ان کے والد کا نام روبرٹ والش ہے، اس موقع پر علی نے کہا کہ ٹاپ رینک سے معاہدہ میرے خوابوں کی تعبیر ہے، میں اپنے نانا کی طرح دنیائے باکسنگ میں نام کمانا چاہوں گا۔

ای پیپر دی نیشن