لاہور(نامہ نگار(ڈی آئی جی آپریشنز ساجدکیانی نے ناقص کارکردگی پر تمام ڈویژنل و سرکل ریڈرز کو شوکار نوٹس جاری جبکہ 44 تھانوں کے محرروں کو مال خانے کا ریکارڈمرتب کرنے کیلئے بدھ تک کی آخری مہلت دیدی ۔ ڈ ی آئی جی آپریشنز ساجدکیانی کی زیرصدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ڈویژنل وسر کل ریڈرزاورتھانوں کے محرران کا اجلاس ہوا۔ تھانوں کی تزئین آرائش کیلئے 29 تھانوں کے محرران میں نقد رقوم تقسیم کیں۔ساجد کیانی نے کہا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں۔بہترین تعمیراتی،پینٹ،الیکٹرونکس کام کروانے والے محررتھانہ کو نقدانعام سے نوازا 1جائیگا۔ سرپرائز وزٹ کے دوران ون فائیو کالز کاڈیٹا چیک کروں گا۔