اسلام آباد (وقائع نگار)سی ڈی اے کی جانب سے جی ٹین اور جی ٹین فور سمیت شہر بھر میں خالی جگہوں کو عوام کی سہولت کے لئے استعمال میں لانے کے منصوبے پر کام جاری ہے، جس سے شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گا اور شہری سٹ آؤٹ، ٹریکس اور پارک کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے، چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر سی ڈی ڈے انتظامیہ شہر اقتدار کی خوبصورتی میں اضافے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے، جی ٹین اور جی ٹین فور سے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے شہر بھر میں ایسی تمام جگہوں جو زیر استعمال نہیں تھیں یا ملبہ وغیرہ موجود تھا ان جگہوں کو صاف اور ہموار کر کے اس کی لینڈ سکیپنگ کی جا رہی ہے اور قدرتی خوبصورتی میں تبدیل کر کے عوامی سہولت کے لئے سٹ آؤٹ، ٹریکس اور کچھ جگہوں پر پارک بنائے جا رہے ہیں،شعبہ ایم پی او اور شعبہ انوائرمنٹ کی مشینری کو استعمال میں لا کر کام شروع کر دیا گیا ہے۔