دھان کی  بیج کو کاشت سے پہلے سفارش کردہ پھپھوندی کش زہر ضرور لگائیں، ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

 راولپنڈی(سٹی رپورٹر) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ فصل کو بکائنی اور دیگر بیماریوں سے بچانے کے لئے  بیج کو کاشت سے پہلے سفارش کردہ پھپھوندی کش زہر ضرور لگائیں۔ اگر خشک طریقہ سے پنیری کاشت کرنا ہو تو کاشت سے دو ہفتے قبل خشک بیج کو زہر لگالیں۔ 

ای پیپر دی نیشن