کوٹ مٹھن (نامہ نگار) گنبدِ خضراء کے سائے میں ہم سب ایک ہیں ، ہمارے رہبر رہنما حضور پرنور رحمت اللعالمین محمد مصطفی ؐہی ہیں ،اہل سنت جماعتوں کا اتحاد وقت کا تقاضا ہے اکثریت کو دیوار سے نہیں لگانے دیا جائے گا ، 12سنی تنظیموں پر مشتمل تحریک اتحاد اہلسنت کا قیام اتحاد واتفاق وقت کا تقاضا ہے ملک دشمنوں کے مزموم عزائم باہم متحد ومتفق ہوکر ناکام بنانے ہونگے ان خیالات کا اظہار ضلع راجن پور کی 12سے زائد سنی اہلسنت اتحاد تحریک کے افتتاحی اجلاس سے علامہ پیر سید صادق رسول شاہ بخاری، صاحبزادہ سید عاشق رسول بخاری، فرزند فرید خواجہ غلام فرید کوریجہ، صاحبزادہ محمد عماد فرید کوریجہ، صاحبزادہ مشتاق فرید پیر سید مشتاق رضوی، سید علی ناصر شاہ بخاری، علامہ قاری خورشید احمد رضا، حاجی شیر محمد خان یاسر، محمد حسین فریدی ، ایم شہباز خان، محمد بلال سعیدی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔6ماہ کیلئے متفقہ تنظیم سازی بھی کی گئی سرپرست اعلیٰ صاحبزادہ سید عاشق رسول بخاری، چیئرمین عالمی تنظیم العارفین اصلاحی جماعت کا تجویز کردہ قرعہ اندازی کے زریعہ منتخب کیا گیا جنرل سیکرٹری پیر سید مشتاق رضوی، میڈیا کوارڈینیٹر ایم شہباز خان گشکوری ،رابطہ سیکرٹری محمد بلال سعیدی منتخب کئے گئے۔