کہروڑپکا ( خبرنگار) حکومتی بجٹ سوائے اعداد و شمار کے ہیر پھیر کے کچھ نہیں قوم کو دھوکے میں رکھا جارہاہے بجٹ غریب عوام کے جسم سے بچا کھچا خون بھی نچوڑ لے گاان خیالات کا اظہار جمعیت علمااسلام صوبہ پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا ایاز الحق قاسمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا محمد بن عبدالرحمن نے کہا کہ جیل میں مفتی کفایت اللہ پر بہیمانہ تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔