ملتان (سٹاف رپورٹر) فارما سیوٹیکل ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن ملتان کے زیراہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محمد طفیل ہاشمی محمد اظہر جاوید شیخ محمد جیب عتیق الرحمن خاکوانی چوہدری عاشق علی کریم نواز جمشید نقوی نے شرکت کی اجلاس میں طے پایا کہ حکومت کی جانب سے نئے ٹیکس ڈسٹری بیوٹرز اور ریٹیلرز پر نافذ کرنے سے ایک بحرانی کیفیت پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے عوام کو ادویات کا حصول مشکل ہو جائے گا ہر دکاندار کا ٹیکس جمع کروانا ڈسٹری بیوٹر کے لئے انتہائی ناممکن ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس عائد کردہ ٹیکس کو فی الفور ختم کیا جائے۔
ڈسٹری بیوٹرز اور ریٹیلرز پر عائد نئے ٹیکس ختم کئے جائیں‘ فارما سیوٹیکل ایسوسی ایشن
Jun 28, 2021