طالبان کا مزید5اضلاع پر قبضہ، امریکی ڈرون حملوں میں55ہلاک 

کابل (انٹرنیشنل  ڈیسک) افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے، مزید 5 اضلاع پر قبضہ کر لیا۔ ادھر امریکی ڈرون حملوں میں 55 طالبان جنگجو مارے گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے یہ قبضے صوبہ وردک، تخار، قندھار اور بلخ کے اضلاع پر کئے۔ طالبان نے حکومتی فورسز کی طرف سے چھوڑی گئی فوجی گاڑیوں پر بھی قبضہ کر لیا۔ مزید کئی علاقوں میں طالبان اور افغان حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ ادھر صوبہ قندھار میں امریکی ڈرون حملوں میں 55 طالبان جنگجو مارے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن