کوہالہ (نوید اکرم عباسی)کوہالہ کے نزدیک سیاحتی مقام سنگم آبشار مولیا ہائیڈرو پاور کی ٹینکی میں ڈوب کر معصوم طالب علم امان مقصود عباسی جاں بحق آبائی قبرستان میں سپرد خاک ۔ کروڑوں روپے لاگت کے ہائیڈرل پاور پراجیکٹ بجلی تو نہ دے سکے موت کے کنواں بن کر والدین کے لخت جگر چھیننے لگے اس پاور پراجیکٹ کیلئے عمران خان وزیر اعظم پاکستان نے خود آکر افتتاح کرنا تھا جو بعد میں صوبائی وزیر اور انکے مشیروں نے کیا تھا ۔عوام کا مطالبہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ متعلقہ ادارہ پیڈو سرکل بکوٹ میں ان موت کے کنواں کی ذمہ داری لے جو کرڑوں رو پے لاگت سے ناقص میٹریل لگا کر کمیشن کی مد میں کاغذوں میں چلا دیئے مگر موقعہ پر کہیں بھی نہیں اور معصوم بچے کھیل کود میں جاں گھنوا رہئے ہیں بکوٹ اور مولیا میں بار ہا سوشل میڈیا مساجد اور نجی محفلوں میں منع کیا گیا مگر پھر بھی حادثہ ہوا ذرائع کے مطابق ایس ایچ او بکوٹ دل پزیر خان نے چند روز قبل ہی مولیا بکوٹ نالہ میں جائزہ لے کر متعلقہ اداروں کو بتایا بھی کہ ان غیر محفوظ پلانٹس کے گرد حفاظتی انتظامات کئے جائیں مگر کوئی کاروائی نہیں کی گئی ۔