صوبڑہ سٹی کالونی میں دھوبی کی غیر قانونی رہائش کا معاملہ حکام کیلئے درد سر بن گیا

Jun 28, 2021

تربیلا (نامہ نگار)تربیلا ڈیم پراجیکٹ کی صوبڑہ سٹی کالونی میں دھوبی کی غیر قانونی رہائش کا معاملہ متعلقہ عملے کیلئے درد سر بن گیا ہے۔ سوا چھ سال تک دھوبی کوغیر قانونی طور پر رہائش فراہم کرنے والوں نے خود کو بچانے کے لئے ہاتھ پاں مارنا شروع کر دئیے ہیں۔ اس ضمن میں بتایا جاتا ہے کھوکھر نامی دھوبی نے سوا چھ سال پہلے کالونی مذکورہ میں لانڈری شاپ کھولنے کے نام پر دو کمرے الاٹ کرائے جن میں اس نے واپڈا کے ساتھ کئے گئے معاہدے کے برعکس اپنے زیر استعمال کار گیراج بنالیا اور دو ملحقہ کمروں میں مبینہ طور پر مفت رہائش اختیار کر لی۔ جس سے ایک طرف واپڈا کو کرائے کی عدم ادائیگی کے باعث نقصان پہنچ رہا ہے تو دوسری طرف تربیلا ڈیم کے ملازمین کو لانڈری شاپ کے نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صوبڑہ سٹی کے مکینوں نے جنرل مینیجر تربیلا سے اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔

مزیدخبریں