روہتاس قلعے میں تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا ،آصف محمود 

دینہ (  نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے سیاحت آصف محمود نے کہا ہے کہ روہتاس قلعے میں تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ مقام کی سیاحت کی قیمت کو بڑھایا جاسکے، یہ بات انہوں نے ضلع جہلم کے دورہ کے موقع پر قلعہ روہتاس میں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے ضلع انتظامیہ کو روہتاس قلعہ میں گاڑیوں کے لیے پارکنگ، فرنٹ کی بیوٹیفکیشن، گاڑیوں کیلئے باقاعدہ راستے بنانے، انفارمیشن سنٹر کے قیام، ٹک شاپس اور درخت لگانے کیلئے پلان تیار کرنے کی ہدایت، انہوں نے کہا کہ قلعہ روہتاس کی بحالی کا کام جاری ہے جس کا مقصد ملک و بیرون ملک سے زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنا ہے، قلعہ ایک منفرد تاریخی اثاثہ کے طور پر کھڑا ہے ملک اور پوری دنیا کے سیاحوں اور آثار قدیمہ کے ماہرین کو راغب کرتا ہے، مشیر سیاحت نے تاریخی مقام پر سیاحوں کیلئے سہولیات بڑھانے کی ہدایات جاری کیں، قلعہ روہتاس اقوام متحدہ کی تنظیم (یونیسکو) کے ذریعہ عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...