میلسی(نمائندہ نوائے وقت) محلہ رسول پورہ کے رہائشی محمد نسیم خان پٹھان نے عدالت میں دائر کی گئی رٹ پٹیشن میں بتایا کہ وقوعہ کے روز نامعلوم افراد نے اس کے گھر کے اندر گھس کر الماری میں موجود چیک بک میں سے 3عدد سائن شدہ بلینک چیک اور 3 لاکھ روپے مالیت کی رولیکس گھڑی چوری کر لی اور فرار ہو گئے عدالت کے حکم پر پولیس تھانہ سٹی میلسی نے مقدمہ درج کرلیا ۔