لیاقت پور( نمائندہ نوائے وقت ) دھرتی اور مادرعلمی سے پیار کا شاندار اظہار، کینیڈا میں مقیم اللہ آباد کے صنعتکار میاں برکت اللہ نے گورنمنٹ سکینڈری سکول اللہ آباد کی اپ گریڈیشن کے لیے تین کروڑ روپے عطیہ کی پیشکش کردی، سکول میں واٹرفلٹریشن پلانٹ بھی نصب کرا دیا جس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے سابق چیئرمین یونین کونسل اللہ آباد میاں محمد صبغت اللہ خان نے کہا کہ میرے چچا میاں برکت اللہ خاں جو اسی سکول میں زیر تعلیم رہے نے وزیراعظم پاکستان کو خط لکھ کر سکول ہذا کو ہائیر سکینڈری کا درجہ دینے کے لیے تین کروڑ روپے عطیہ کی پیشکش کی ہے لیکن معاملہ تاحال عملدرآمد کے مراحل میں ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان سے اپیل کی ہے کہ سکول اپ گریڈیشن کیلیے فوری اقدات کیے جآئیں۔ میاں محمد صبغت اللہ خان نے پرنسپل آفس کے لیے ائیرکنڈیشنر اور سکول کے طلباء کو یونیفارم فراھم کرنے کے لیے پچاس ھزار روپے کا عطیہ بھی دیا۔
مادرعلمی سے پیار کا اظہار، سکینڈری سکول کی اپ گریڈیشن کے لیے تین کروڑ عطیہ کی پیشکش
Jun 28, 2021