رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالحمیدنے کہا ہے کہ ملکی معاشی انفراسٹرکچر میں مسائل کے حل کیلئے مشکلات کا ازالہ انتہائی ناگزیر ہے، میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عبدالحمیدنے کہاکہ ملکی معاشی ترقی کیلئے متوسط شعبہ ہائے زندگی اور بازاروں مارکیٹوں کو سبسڈیز دینے سے تاجروں پر پڑنے والے مثبت اثرات سے تمام شعبہ ہائے زندگی خوشحالی اور ترقی کی جانب بڑھیں گے۔