رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین عاصم رضااحمدکے اعزازمیں وائس چیئرمین چوہدری عثمان محمودنے استقبالیہ ناشتہ دیا۔اس موقع پرسابق چیئرمینز چوہدری عبدالرئوف مختار،حاجی محمدابراہیم،چوہدری شفیق علیم، ایم پی اے چوہدری آصف مجید، چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے نائب صدر چوہدری اعظم شبیرنے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان فلورملزایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین عاصم رضااحمدنے کہاکہ فلورملزکے جائز مطالبات مانے جانے پرہم حکومت پاکستان اور تمام سٹیک ہولڈرزکے مشکورہیں۔، کوٹہ سسٹم کی بحالی سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے ہروقت کوشاں ہیں، انہوں نے مزیدکہاکہ فلورملزمالکان اپنی مارکیٹ کوصرف ضلع تک محدودنہ رکھیںبلکہ سندھ بلوچستان، افغانستان سمیت دیگرممالک سے گندم کی امپورٹ ایکسپورٹ سمیت بزنس کوتوسیع دیں ۔