گوجرانوالہ+قلعہ دیدار سنگھ ( نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان ، ایم پی اے حاجی امان اللہ وڑائچ اور اور سابق ایم این اے حاجی مدثرقیوم ناہر انے کہا ہے کہ بے حس حکمرانوں نے عوام کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے ایماء پر ملکی معیشت تباہ کردی ہے تحریک انصاف حکومت کے عوام دشمن بجٹ سے ملک میں مہنگائی و بیروزگاری کا نیاطوفان آئیگاان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ دیدار سنگھ میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی کمسن بچی 11 سالہ لڑکی آمنہ ضیائکے گھر آمد کے بعد ورثاء سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے کیا اور کہا کہقلعہ دیدار سنگھ سانحہ میں شہباز شریف وزیر اعلیٰ ہوتے تو ہر صورت میں خود پہنچتے، عثمان بزدار نااہل ترین وزیر اعلی ہیں،اتنے بڑے سانحہ میں کسی بھی وزیر یا کبنیٹ کے عہدیدار نے متاثرین سے ملنے کی زحمت نہیں کی ، ن لیگ کی قیادت آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اس موقع پر خرم دستگیر نے کہا کہ یہ بہت ظلم و زیادتی ہے درندے نما انسانوں کے لئے سخت اقدامات کا ہونا ضروری ہے۔