قلعہ دیدارسنگھ:گندم کے نرخ  آسمان پر، 23 سوروپے من ہوگئے

قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار)   قلعہ دیدارسنگھ اور گرد ونواح کی غلہ منڈیوں میں آڑھتیوں اور اسٹاکسٹ نے گندم کی فی من قیمت23سو روپے کر دی جسکے بعد آٹا چکیوں پر آٹے کی قیمت80 روپے کلو تک پہنچ گئی۔ چکی مالکان نے بتایا کہ محکمہ خوراک فلور ملز کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی سرکاری ریٹ پر گندم فراہم کرے تاکہ ہم بھی سرکاری ریٹ پر آٹا مہیا کر سکیں۔واضح رہے اس صورتحال سے عام آدمی پریشان ہو کر رہ گیا جبکہ غریب سوکھی روٹیاں کھانے پر مجبور ہے۔

ای پیپر دی نیشن