کورونا وائرس ، دنیا بھر میں ہلاکتیں 3938862ہو گئیں

Jun 28, 2021 | 11:34

ویب ڈیسک

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3938862ہو گئیں،کیسز18کروڑ18لاکھ سے تجاوز کرگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر جہاں ہلاکتیں619424ہو گئیں ،کیسز3کروڑ44لاکھ94ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر جہاں ہلاکتیں396761ہو گئیں ،کیسز3کروڑ2لاکھ79ہزار سے زائد ہو گئے ۔برازیل میںکورونا کے باعث 513000افراد موت کی موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ84لاکھ20ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں 110968افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز57لاکھ70سے بڑھ گئے ۔ترکی میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد49576ہو گئی ،کیسز54لاکھ9ہزار سے تجاوز کر گئے ۔روس میں کورونا سے اموات133282ہو گئیں،کیسز54لاکھ51ہزار سے زائد ہو گئے ۔برطانیہ میںہلاکتیں128100ہوگئیں،کیسز47لاکھ32ہزار سے بڑھ گئے ۔دنیا بھرمیں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 63 لاکھ اور1 کروڑ 15 لاکھ 41 ہزار فعال کیسزہیں۔

مزیدخبریں