وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نےانتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سے ایک بار پھر رابطے کی ہدائیت کی ہے،
اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان اپوزیشن کی قانونی ٹیم اور الیکشن کمیشن سے ملاقات کر کے اصلاحات کے خدوخال پر بریفنگ دیں گے اور اپوزیشن کی تجاویز پر مبنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کریں گے۔