چین،پانی سے بجلی پیدا کرنے والا دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ڈیم فعال ہو گیا

Jun 28, 2021 | 18:07

ویب ڈیسک

پانی سے بجلی پیدا کرنے والا دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ڈیم فعال ہو گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق جنوب مغربی چین میں آج اس وسیع تر پلانٹ کے دو ابتدائی یونٹس کو چالو کیا گیا۔ دریائے جنشا پر قائم بایہٹن ڈیم میں سولہ یونٹ ہیں، جو ایک ملین میگا ٹن فی یونٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحت رکھتے ہیں۔ یہ ڈیم چینی حکومت نے تیار کروایا ہے۔ چین بجلی کے حصول کے لیے کوئلے پر دارومدار کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتا ہے مگر اس ڈیم کے مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد سالانہ بیس ملین ٹن کوئلے کو جلانے سے بچا جا سکے گا۔

مزیدخبریں