لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 304415 مریض اب تک صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو واپس چلے گئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 96 مریض صحت یاب ہو گئے۔
یہ بات سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئر بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے بتائی۔اْنہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے 6992 بیڈز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 6389 بیڈ زخالی ہیں۔ اِسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے 1355 بیڈز مختص کیے گئے جن میں سے 1196 بیڈز خالی ہیں۔بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کہا کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے 3099 بیڈز آئسو لیشن وارڈز میں مختص کیے گئے جن میں سے 2959 بیڈز خالی ہیں۔ اِسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے 346 بیڈز آئسولیشن وارڈز میں مختص کیے گئے جن میں 325 بیڈز خالی ہیں۔انہوں کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لیے ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ (HDU) میں 3176 بیڈز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 2836 بیڈز خالی ہیں۔ اسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا متاثرین کے لیے HDU میں 768 بیڈز مختص کیے گئے جن میں سے 677 بیڈز خالی ہیں۔
سیکرٹری ہیلتھ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے 714 وینٹی لیٹرز کا انتظام کیا گیا ہے جن میں سے 120 وینٹی لیٹرز زیر استعمال اور 594 وینٹی لیٹرز تاحال خالی ہیں۔ اسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے 241 وینٹی لیٹرز کا انتظام کیا گیا ہے جن میں سے زیر استعمال وینٹی لیٹرز کی تعداد 47 اور 196 وینٹی لیٹرز خالی ہیں۔