گنداواہ(نامہ نگار) گنداواہ میں دو کروڑ پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا فٹسال محکمے اور ٹھیکدار کی ملی بھگت سے غیر موثر ثابت ہوگیا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ فٹسال میں استعمال ہونے والی جو چند چیزیں نصب کی گئی ہے وہ انتہائی ناقص اور غیر معیاری ہے جبکہ فٹسال میں نہ ہی پانی اور روشنی کا مناسب بندوبست کیا گیا ہے جس سے استعمال کی جانے والی گرانٹ نوجوانوں کے اجتماعی مفاد یا کھیلوں کے فروغ سے پہلے ہی بے ضابطگیوں کی نظر ہوگئی ہیں اب یہ ذمہ دار اداروں کا کام ہے کہ وہ ایسے اچھے پروجیکٹ کی تحقیقات کرے اور گنداواہ کے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو پروان چڑھانے والی اس سکیم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں تاکہ ایسی مفید سکیموں سے علاقے کے نوجوان مستفید ہو سکیں۔