کوئٹہ(بیورورپورٹ) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمدصالح بھوتانی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے اور جمہوری انداز میں مرکزی و صوبائی جنرل کونسل کے ذریعے انتخاب منعقد کرکے یہ ثابت کردیا کہ پارٹی کسی شخص کی جاگیر نہیں بلکہ کارکنوں کے ووٹ کو اہمیت دیتے ہوئے مرکزی اورصوبائی انتخابات کروائے بلوچستان عوامی پارٹی جمہوریت کی بقائ کیلئے کوششیں کررہی ہے ہماری پارٹی وارثت کے سیاسی فارمولے کو مسترد کرتی ہے۔یہ بات انہوں نے پارٹی کے رہنماوں اورکارکنوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ د ن رات جمہوریت کا راگ الاپنے سے بہتر ہے کہ باہمی مشاورت کے عمل سے اپنی پارٹی میں جمہوریت کے فروغ کیلئے کام کریں،بلوچستان عوامی پارٹ تنظیم سازی کے عمل کو مکمل کرنے کے لئے یونین کونسل ،گلی،محلے تک لے کر جائیں گے بلوچستان عوامی پارٹی کسی کو بھی رسمی عہدے نہیں دے گی قابلیت و اہلیت اور وفاداری کے ساتھ پارٹی میں چلنے والوں کیلئے پارٹی میں ترقی کے میدان کھلے ہیں پارٹی ورکراپنے اپنے حلقوں میں تنظیم سازی کے لئے سرگرم ہوجائیں اور پارٹی کے نظریے اور منشور کو عام کرنے کیلئے پارٹی کے دستور اورمنشور سے واقفیت رکھیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی کارکنوں کو محض نعرے بازی ،جلسہ و جلوس ،دھرنوں اورووٹ دینے اور دلانے کیلئے استعمال نہیں کریگی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نچلی سطح سے کارکنوں کی تربیت کرکے اعلیٰ سیاست میں انکا اصل مقام دلانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا المیہ رہا ہے کہ یہاں وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت جلد ہی پورے بلوچستان کا دورہ کرے گی۔
بے اے پی جمہوریت کی بقاء کیلئے کوشاں ہے:سردار صالح بھوتانی
Jun 28, 2022