حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) انسداد منشیات کے عالمی دن کے سلسلہ میں انجمن نوجوانان اور روشن پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک واک جناح پبلک ہال سے شروع ہوکر فوارہ چوک پر اختتام پزیر ہوئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے کی ۔ جبکہ واک میںواک میں مدرسہ اشرفیہ قرآنیہ ونیکے روڈ کے طلبہ، سکولوں کے طلبہ ، اساتذہ،وکلائ، تاجروں اور معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء واک سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر رب نواز اور انجمن نوجوانان کے بانی عبدالجبار رضا انصاری نے کہا کہ منشیات کی لعنت جس تیزی سے ہمارے معاشرے میں دن بدن بڑھتی چلی جارہی ہے اسکی وجہ سے اچھی اچھی فیملیز کے نوجوان بھی پنی زندگیوںکو دائو پر لگارہے ہیں ان حالات میں والدین کو اپنے بچوںکی سرگرمیوںپر پوری طرح نظر رکھنی چاہئے۔