کامونکی:ڈاکوؤں نے سابق ریڈر آر پی او ،بنک مینجر سمیت4 افراد کو لوٹ لیا

کامونکی(نمائندہ خصوصی) گذشتہ رات بارہ بجے کے قریب منڈیالہ پونائچ کا بنک مینجر منیب اسلم ارائیں اپنے ملتان سے مہمان آئے ایک عزیز ،گاؤں کے دلبر حسین ارائیں اور نانگرے بھٹی کے سابق ریڈر آر پی او اے ایس آئی حاجی ماجد علی ارائیں کے ہمراہ گوجرانوالہ ہوٹل میں ولیمہ کی تقریب سے فارغ ہو کر واپس گھر آرہا تھا گھنیاں روڈ پر پولیس چوکی کے سامنے ناکہ لگائے دو ڈاکوؤں نے ان سے چالیس ہزار روپے چھیننے کے بعد ازار بند سے ماجد علی اور منیب اسلم کو کھیتوں میں جبکہ مہمان اور بزرگ شہری دلبر حسین  کو گاڑی میں باندھ کر دو گھنٹے کی لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے دوسری طرف تین روز قبل  دکان سے چوری کیاموبائل فون فروخت کرنیوالے شخص عمر کو شہری نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ اسکے  چار ساتھیوں کو پولیس نے بھٹہ خشت  احسان اللہ ورک سے گرفتار کرلیا۔اسی طرح پراپرٹی ڈیلر عبدالحسیب سے چیانوالی کے  دو ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل اور موبائل فون،ڈیرہ نور عالم کے عمار احمد اْسکے کزن علی رضا سے پچیس سو روپے،موبائل فونز اور قیمتی کاغذات، گاؤں سنت پورہ کے محسن وقار اوردوست افضال احمد  سے نقدی،موبائل فون  چھین لئے۔ 

ای پیپر دی نیشن