یعقوب بہلولیہ کی شمولیت خوش آئند،ن لیگ مضبوط ہوگی: محمود بشیر ورک

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر وایم این اے مسلم لیگ ن چوہدری محمود بشیر ورک‘حاجی امان اللہ وڑائچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت شیخ محمد یعقوب بہلولیہ کی برادری ودیگر رفقاء کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شمولیت خوش آئند ہے‘ان کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی امید ہے کہ وہ اپنی خدادا صلاحیتوں کو مسلم لیگ ن کے لیے بروئے کار لائینگے‘ان خیالات کااظہار انہو ں شیخ محمد یعقوب بہلولیہ کے ڈیرہ پر مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ کارنر میٹنگ میں کارکنان سے دوران خطاب کیا‘اس موقع پرشیخ شاہد فیاض‘عاطف سلیم گل‘ شیخ غضنفرسابقہ کونسلر‘حاجی اصغر‘حاجی دلاور‘حاجی عابد سابقہ کونسلر‘شیخ بابر فیاض سابقہ کونسلر‘شیخ بلاول سابقہ کونسلر‘محمدریاض بٹ‘خالد محمود بٹ‘عدیل بٹ‘حافظ عمر فاروق‘خالد محمود رتھڑا‘شیخ نواز رتھڑا‘حاجی ضیاء اللہ مہر‘حافظ سرفراز انصاری‘حافظ ضیاء اللہ انصاری سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔اس موقع پر شیخ محمد یعقوب بہلولیہ نے کہاکہ گزشتہ دنوں میاں مظہر گروپ کو الوداع کہہ دیا تھا جس پر مسلم لیگ(ن)کی مقامی قیادت نے مجھے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ۔

ای پیپر دی نیشن