گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبر کے صدر محمد شعیب بٹ نے طاہر محمود کوچیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ماڈرن فوڈ ایگریکلچر کا لیٹر جاری کر دیا انہوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بطور چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی وہ اپنی ذمہ داری پوری محنت اور ایمانداری سے ادا کر کے بزنس کمیونٹی کو ایگریکلچر کے متعلق اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے مسائل کو ترجیحی بنیادوں حل کر کے انہیں بہترین سہولتیں اور آسانیاں پیدا کر یں گے۔انہوں نے تمام سٹینڈنگ کمیٹیز کے چیئرمینز کو کہا کہ وہ اپنی اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے طاہر محمود کوچیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ماڈرن فوڈ ایگریکلچر کا لیٹر جاری کرنے کے موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔