حکمرانوں نے ملکی تعمیرو ترقی کاراستہ بندکردیا: رانا زاہد محمود

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء سابق صدر بار رانا زاہدمحمودایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث پاکستا ن شدید اقتصادی و معاشی مشکلات کا شکار ہے ڈالر کی قدر میں روز بروز اضافہ اور روپے کی قدر میں تیزی سے ہونیوالی تنزلی موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے، حکمرانوں نے ملکی تعمیرو ترقی کاراستہ بندکردیاہے تعلیم اورصحت کے شعبہ جات کابیڑاغرق کرنے سمیت معیشت کی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی،اپنے ایک بیان میں رانا زاہد محمودنے کہا کہ روز بروز بڑھتی مہنگائی سے ہر پاکستانی شدید متاثر ہورہا ہے غریب عوام کیلئے جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوچکا ہے مگر حکمرانوں کو عوامی کسمپرسی دکھائی نہیں دے رہی۔

ای پیپر دی نیشن