اجنیانوالہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری امان اللہ سوہل نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام امن پسند ہیں جو نہ صرف وطن عزیز میں پائیدار امن کا قیام چاہتے ہیں بلکہ خطہ کو بھی پر امن دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ تمام ہمسایہ ممالک بھی امن کے مثبت اثرات سے استفادہ کرسکیں اور دفاع پر اٹھنے والے غیر ضروری اخراجات تمام ممالک اپنے عوام کی فلاح و بہبود پر صرف کرسکیں مگر بھارت خطہ میں پائیدار امن کے قیام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جو کبھی پاکستان اور کبھی چین کے ساتھ محاذ آرائی کرکے کشیدگی کو ہوا دیتا آیا ہے۔