جاتی(نامہ نگار)گورنمنٹ بوائز اولڈ ہائی اسکول و گرز ہائر سیکنڈری اسکول کی بلڈنگوں کا تعمیراتی کام نہ ہونے کے خلاف جاتی بچائو کمیٹی کی کال پر مختلف سیاسی سماجی و شہریوں کا علی وارث شاہ،جی ایم کھٹی،عبدالرئوف تھہیم،شان ستار قریشی،وفا حسین شاہ و دیگر کی رہنمائی میں سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاھرہ کر کے سخت نعرے بازی کی۔ اس موقعے پر مظاہرین رہنمائوں نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاتی کی گورنمنٹ اولڈ ہائی اسکول بوائز اور گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول جاتی کا تعمیراتی گذشتہ 9 برس سے رکا ہوا ہے اسکولوں کی تعمیراتی کام کے لیئے کروڑوں روپے سندھ حکومت سے ریلیز ہوئے تھے جو کرپشن کی نذرہوگئے باقی اسکولوں کی صرف بنیاد ڈالی گئی ہے،انہوں نے کہا اسکولز مکمل تعمیر ہونے تک احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے۔
جاتی میں اسکولوں کی تعمیر میں بے قاعدگیوں پر احتجاج
Jun 28, 2022