معاشی بحران کی اصل جڑ سودی نظام ہے‘ مولانااسعد تھانوی

Jun 28, 2022

سکھر(بیورورپورٹ  ) نامور مذہبی اسکالر مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی  نے اسٹیٹ بینک اور مختلف بینکوں کی طرف سے سود کے بارے میں وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے  قوم سے اپیل کی کہ وہ سود کے فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل کرنے والے بینکوں کا بائیکاٹ کریں ۔شعبہ نشریات و اطلاعات جامعہ اشرفیہ سکھر کے جاری کردہ بیان میں  مولانا ڈاکٹر اسعد تھانوی نے مزید کہا کہ ہمارے معاشی بحران کی اصل جڑ سودی نظام ہے وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ ایک گولڈن چانس تھا جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے  ملکی نظام معیشت کی سود سے تعمیر کی سنجیدگی سے کوشش کی جاتی لیکن بد قسمتی سے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی جو لمحہ فکریہ ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور یہ اپیل واپس لی جائے اور سود سے نجات حاصل کرنے کیلئے موثر حکمت عملی تشکیل دی جائے اور کمیٹی قائم کریں جس میں زندگی کے تمام شعبوں اور طبقات کی نمائندگی ہو اور معاشی واقتصادی ماہرین کی مہارتوں سے استفادہ کرکے ملک و قوم کو معاشی بحرانوں اور سودی نظام مالیات سے چھٹکارا دلایا جائے۔

مزیدخبریں