نصر پور روڈپر گندگی حملہ آوروں کے خلاف ایکشن لیا جائے‘ عبد الستار/ عبدالغفار

شہدادپور (نامہ نگار ) شہدادپور کے وارڈ نمبر 9 کے امیدوار رانا خالد(صدر) جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ف سٹی رانا عبدالستار اور رانا عبدالغفار نے شہدادپور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ رانا عبدالغفار ولد محمد موسی راجپوت جو راجپوت کالونی وارڈ نمبر 13 تعلقہ شہدادپور کا رہائشی ہے محب وطن پاکستانی ہونے کے ناطے اپنا ووٹ کا حق ادا کرنے کیلئے ڈگری کالیج شہدادپور پولنگ بوتھ میں جیسے ہی اندر داخل ہوا۔وہاں موجود پی پی کے امیدواراس کے بھائی بھتیجوں نے مجھے زبردستی روکا اور ووٹ ڈالنے سے منع کیا۔ایسا وہ پہلے بھی کئی ووٹروں کے ساتھ کرچکے تھے۔لیکن میری ضد پر کہ میں تو ووٹ ڈالونگا جس پر انہوں نے مجھ پر حملہ کردیا مکوں لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال شروع کردیا۔جبکہ اس موقع پر 15سے 20افراد پولنگ میں موجود ہوکر دھاندلی کررہے تھے۔انھوں نے بھی مجھے زدکوب کیا ۔مجھے باہر کے لوگوں نے بچا کر ایک کمرہ میں بند کردیا کیونکہ وہ مجھے  جان سے مارنا چاہتے تھے۔کیونکہ میں رانا عبدالستار کا چھوٹا بھائی ہوں۔لہٰذا مجھے رانا عبدالغفار۔رانا عبدالستار اور دیگر بھائی بھتیجوں کو کوئی بھی جانی ومالی نقصان ہوتو اس کے ذمہ دار لقمان راجپوت۔عثمان راجپوت۔نعمان۔کامران عبدالرحمان ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ مقامی پولیس بھی خاموش تماشائیوں کا کردار ادا کررہی ہے  انہوں نے کہا کہ  حملہ آوروں کے خلاف ایکشن لیاجائے۔

ای پیپر دی نیشن